اردو

urdu

ETV Bharat / international

Iranian School girl Beaten to Death سکیورٹی فورسز کی مبینہ مارپیٹ سے ایرانی طالبہ کی موت - ایران میں مہسا امینی کی حراست میں موت

ایران کے سُپریم لیڈر کی تعریف میں ترانہ گانے سے انکار کرنے پر 16 سالہ اسکول کی طالبہ کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ Schoolgirl Beaten to Death in Iran

Iranian Schoolgirl Beaten to Death
سکیورٹی فورسز کی زیادتی میں ایرانی طالبہ کی موت

By

Published : Oct 20, 2022, 1:23 PM IST

تہران:ایران کے شہر اردابِل میں سُپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تعریف میں ترانہ گانے سے انکار کرنے پر ایک اسکول میں طلبہ کے ساتھ کلاس روم میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر مار پیٹ کی گئی جس میں ایک 16 سالہ طالبہ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے شمال مغربی اردابِل شہر میں اس وقت پیش آیا جب مہسا امینی کی ہلاکت پر ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں سکیورٹی فورسز شہید گرلز ہائی اسکول پر چھاپہ مار رہی تھیں۔ انہوں نے اسکول کی طالبات کو ایران کے سُپریم لیڈر کے اعزاز میں ترانہ گانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جب 16 سالہ آسرا پناہی سمیت دیگر نے مزاحمت کی تو فورسز نے انہیں مبینہ طور پر زدوکوب کیا۔ Anthem Praising Iran Supreme Leader

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اساتذہ کی تجارتی تنظیموں کی رابطہ کار کونسل نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ آسرا پناہی بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ تاہم ایرانی حکام نے آسرا کی موت کی ذمہ داری سے انکار کیا جب کہ اس کے چچا نے دعویٰ کیا کہ ان کی بھتیجی کی موت دل کی بیماری کے باعث ہوئی۔ آسرا کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک ماہ قبل ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سے ملک افراتفری کی زد میں ہے۔ عوام 22 سالہ مہسا امینی Mahsa Aminiکی پولیس تحویل میں موت کے خلاف حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جسے مورالٹی پولیس نے نامناسب طریقے سے اسکارف پہننے پر گرفتار کیا تھا۔ Iranian Schoolgirl Allegedly Beaten to Death

ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس احتجاج کے دوران کئی لڑکیوں کی موت ہو چکی ہے، جن کے لواحقین اور انسانی حقوق کے گروپ سکیورٹی فورسز کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ سڑکوں پر شروع ہونے والے مظاہروں نے اس کے بعد سے کئی اسکولوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے، جہاں نوعمر لڑکیوں نے کلاس رومز اور کھیل کے میدانوں میں حجاب کے قانون اور علماء کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف خواتین کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا مظاہرہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details