اردو

urdu

ETV Bharat / international

Iranian Delegation to Visit Saudi ایران کا ایک تکنیکی وفد رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرے گا - ایران سعودی تعلقات

سعودی عرب کے تکنیکی وفد کے دورہ ایران کے بعد ایرانی تکنیکی ٹیم منگل کے روز سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگی، تاکہ سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے زمینی سطح پر کام شروع کیا جاسکے۔

Iranian delegation to visit Saudi Arabia for prepare embassy reopening
ایران کا ایک تکنیکی وفد رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرے گا

By

Published : Apr 10, 2023, 4:32 PM IST

تہران: ایران کی ایک تکنیکی ٹیم منگل کو سعودی عرب کا دورہ کرے گی تاکہ ریاض میں ایرانی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کا جائزہ لے سکے۔ ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو اطلاع دی کہ تکنیکی ٹیم ایرانی سفارت خانے کی عمارت کا دورہ کرے گی اور اسے دوبارہ کھولنے کے لیے گراؤنڈ تیار کرے گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا عنایتی نے اس خبر کی تصدیق بھی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کا ایک تکنیکی وفد ایران میں صورتحال کا جائزہ لینے اور ملک میں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے تہران پہنچا ہے۔ وفد کی سربراہی سینئر سفارتکار ناصر بن عوض آل غنوم کر رہے ہیں۔ ذرائع نے سعودی پریس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے روپرٹ کیا کہ یہ دورہ بیجنگ میں دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے بعد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے بیجنگ میں ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔ جس میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔ سعودی عرب نے 2016 میں ایران میں سعودی سفارتی مشن پر حملوں کے جواب میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details