ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، جنوبی ایران کے شہر شیراز میں ایک شیعہ مذہبی عبادت گاہ شاہ چراغ مزار پر حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ حملہ تین مسلح افراد نے کیا۔ حملہ آوروں میں سے دو کو پکڑ لیا گیا ہے، ایک ابھی تک فرار ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا۔ لیکن سرکاری میڈیا نے کہا کہ حملہ آوروں نے دہشت گردوں کی طرح کام کیا۔ Attack on Shiraz Shrine
Attack on Shiraz Shrine ایران میں شیعہ مذہبی عبادت گاہ پر حملے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک - شاہ چراغ مزار پر حملے
ایران کے شہر شیراز میں ایک شیعہ مذہبی عبادت گاہ شاہ چراغ مزار پر حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ Attack on Shiraz Shrine
ایران میں شیعہ مذہبی عبادت گاہ پر حملے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران کو ستمبر میں 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے بعد سے مسلسل احتجاج کا سامنا ہے، جس کا ملک کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد ہلاک ہوگئی تھی۔ بدھ کو امینی کی وفات کے 40 دن مکمل ہونے پر امینی کے آبائی شہر میں اور اس کی قبر پر ہزاروں افراد جمع ہوئے۔
Last Updated : Oct 26, 2022, 10:15 PM IST