اردو

urdu

ETV Bharat / international

Iran on Saudi Ties with Israel صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف: ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا علاقائی ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات فلسطینی عوام اور فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوں گے۔ دراصل امریکی ٹی وی کے انٹرویو میں اسرائیل سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Sep 21, 2023, 10:04 PM IST

تہران: ایرانی صدر نے سعودی عرب پر فلسطینیوں کے ساتھ دھوک دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے فلسطینیوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اور خطے کے کسی بھی ملک کے درمیان تعلقات کا آغاز اگر صیہونی حکومت کے لیے سلامتی لانا ہو تو یقیناً ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات فلسطینی عوام اور فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے پر سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی ثالثی میں مذاکرات کی معطلی کی تردید کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فلسطین کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ہم پہلے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس پر کیا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ہم کسی ایسے مقام تک ضرور پہنچیں گے جس سے فلسطینوں کیلئے زندگی کی مشکلات کچھ کم ہوں گی۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details