اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 تخریب کاروں کو پھانسی دے دی

execution in Iran ایرانی حکام کے مطابق تخریب کاروں کو پھانسی تمام قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ افراد نے موساد کے افسران کے ساتھ ویڈیو روابط قائم کر کے ان سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔

Iran executes four accused of sabotage, links to Israel's Mossad
ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 تخریب کاروں کو پھانسی دے دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 8:00 PM IST

تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 تخریب کاروں کو پھانسی دے دی ہے۔ ایرانی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق تمام تخریب کاروں کے موساد کے ساتھ روابط تھے اور انہوں نے پروپیگنڈا کے مقصد کے ساتھ موساد کو ملک کی سیکیورٹی سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔

ایرانی حکام کے مطابق تخریب کاروں کو پھانسی تمام قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ افراد نے موساد کے افسران کے ساتھ ویڈیو روابط قائم کر کے ان سے براہ راست رابطہ کیا تھا، اس گروپ کے ارکان کی جانب سے تخریب کار کارروائیاں صوبہ آذربائیجان، تہران اور ہرمزگان کے علاقوں میں کی گئیں۔

ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ پھانسی شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کے بعد ہوئی ہیں۔ ایرانی کمانڈر رضا موسوی 25 دسمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔

چند روز قبل دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں ایرانی کمانڈر ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ اسرائیل کا بدنیتی پر مبنی اقدام خطے میں اس کی مایوسی، کمزوری اور بے بسی کی ایک اور علامت ہے، اسرائیل اپنے جرم کی قیمت ضرور چکائے گا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details