اردو

urdu

ETV Bharat / international

PM Hasina in Business Summit ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم حسینہ - وزیر اعظم شیخ حسینہ

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہفتہ کے روز عالمی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔ انہوں کہا کہ بنگلہ دیش کو 2041 تک ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور اسمارٹ بنگلہ دیش میں تبدیل کرنے کے ہموار سفر میں ہاتھ بٹائیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 11, 2023, 6:01 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہفتہ کو عالمی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرنے اور سال 2041 تک اسے ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور اسمارٹ ملک میں تبدیل کرنے کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ہاتھ ملانے کی اپیل کی۔ تین روزہ 'بنگلہ دیش بزنس سمٹ 2023' کا افتتاح کرتے ہوئے حسینہ نے کہا، آپ لوگ (عالمی کاروباری برادری) آئیں۔ بنگلہ دیش ہمیشہ آپ کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے، بنگلہ دیش کو اپنا ملک سمجھیں اور سرمایہ کاری کریں۔ ملک کی اعلیٰ تجارتی تنظیم فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) نے اپنی گولڈن جوبلی منانے کے لیے دارالحکومت میں بنگ بندھو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (بی آئی سی سی) میں سمٹ کا اہتمام کیا۔ وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور بنگلہ دیش انوسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی آئی ڈی اے) ایف بی سی سی آئی کے ساتھ چوٹی کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے۔

چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تاجروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "میں نے آپ سب سے بنگلہ دیش کو ایک اعلی آمدنی پیدا کرنے والا، ترقی یافتہ، خوشحال اور اختراعی اسمارٹ بنگلہ دیش بنانے کی سمت میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ تاہم انہوں نے ملک کی تاجر برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی ہرضرورت میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ حسینہ نے اندرون و بیرون ملک کے تاجروں کو یاد دلایا کہ ان کی حکومت مقامی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے کہا کہ بی آئی ڈی اے بیوروکریٹک لال فیتہ شاہی کو ختم کرنے کے لیے بنیادی طور پر بنگلہ دیش انویسٹمنٹ کلائمٹ امپروومنٹ پروگرام کو نافذ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فیصلے کے بعد ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں 100 اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں اور حکومت نے بیرونی اور مقامی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش فوائد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کووڈ-19 وبا، روس-یوکرین جنگ، اقتصادی پابندیوں اورکاؤنٹر پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی عالمی معاشی سست روی کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کی بلند شرح سے نبرد آزما ہیں۔ انہوں نے کہا، 'بنگلہ دیش، بہت سے دوسرے ترقی پذیر ممالک کی طرح، اب عالمی اقتصادی سست روی کی وجہ سے سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک بھی اس سے پریشان ہیں۔ غورطلب ہے کہ اس سمٹ میں برطانیہ، سعودی عرب، چین، بھوٹان، یو اے ای سمیت سات ممالک کے وزراء، 12 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز اور دنیا کے 17 ممالک کے 200 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن، سعودی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ الکسابی اور بھوٹان کے صنعت، تجارت اور روزگار کے وزیر کرما دورجی نے سمٹ سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Election بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے، حسینہ

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details