اردو

urdu

ETV Bharat / international

Baghdad International Trade Fair بغداد میں تین برس بعد بین الاقوامی تجارتی میلے کا آغاز - عراق بین الاقوامی تجارتی میلہ دوبارہ کھلا

عراق کے وزیر تجارت اطہر داؤد الغریری نے 46 ویں بغداد بین الاقوامی تجارتی میلے کا انعقاد کیا۔ اس میں 13 ممالک کی 363 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ Baghdad International Trade Fair Reopens

بغداد میں تین برس بعد بین الاقوامی تجارتی میلے کا آغاز
بغداد میں تین برس بعد بین الاقوامی تجارتی میلے کا آغاز

By

Published : Nov 2, 2022, 10:26 AM IST

Updated : Nov 2, 2022, 12:03 PM IST

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد میں 46 واں بغداد بین الاقوامی تجارتی میلہ منگل کو کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے تین سال کے وقفے کے بعد شروع ہوا۔ عراق کے وزیر تجارت اطہر داؤد الغریری نے میلے کا افتتاح کیا۔ اس میں 13 ممالک کی 363 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ الغریری نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ممالک اور کمپنیوں کی شرکت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ عراق کی اقتصادی فورمز کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور دنیا میں ہونے والی سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی صلاحیت ہے۔

وہیں عراقی میلوں کے لیے وزارت کی سرکاری کمپنی کی سربراہ زینب ناصر نے کہا کہ یہ نمائش 10 دن تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد عراق میں اقتصادی اور سیکورٹی ترقی کی حقیقی تصویر پیش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش ’’اہم اقتصادی سرگرمیوں میں کامیابی کے لیے عراق کی صلاحیت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ملک کو بڑے اقتصادی پروجیکٹوں کے ساتھ عرب اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے‘‘۔

Last Updated : Nov 2, 2022, 12:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details