کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 21 سالہ بھارتی طالب علم کارتک واسودیو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔Indian Student Shot Dead in Canada وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھارت طالب علم کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹورنٹو پولیس سروس کو 7 اپریل کو ایک مقامی مضافاتی اسٹیشن پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ جہاں بھارتی طالب علم کارتک واسودیو کو اسٹیشن کے دروازے پر گولی مار دی گئی۔ موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد واسودیو کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔
ٹورنٹو پولیس نے کہا کہ تفتیش کار ان گواہوں کی تلاش کر رہے ہیں جو واقعے کے وقت علاقے میں موجود تھے۔ اس کے ساتھ وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ ٹورنٹو میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا، "ہم ٹورنٹو شوٹنگ کے واقعے میں ایک ہندوستانی طالب علم کارتک واسودیو کی بدقسمتی سے ہلاک ہونے سے صدمے اور تکلیف میں ہیں۔"قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ ہم لواحقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد از جلد میت کو لواحقین کے حوالے کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔