لندن: برطانیہ میں ایک بھارتی نژاد طالب علم کو نشے میں دھت اور بے ہوش خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی اس خاتون سے گزشتہ سال ایک نائٹ کلب میں ملاقات ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ پریت وکل نشے میں دھت خاتون کو گزشتہ سال جون میں کارڈف، برطانیہ میں اپنے فلیٹ میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پریت اور خاتون اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ الگ الگ گروپس میں کارڈف کے ایک نائٹ کلب گئے تھے، جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی، جب وہ بے ہوش ہوکر کلب سے باہر آئی تو پریت وکل سے مل گئی، ان میں بات چیت ہوئی اور پھر دونوں اپنے اپنے گروپ سے دور چلے گئے۔ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں پریت وکل خاتون کو بازوؤں میں اور بعد میں کندھوں پر لے جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک 20 سالہ شخص کو کارڈف روڈ کے راستے خاتون کو اپنے فلیٹ میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔