ٹورنٹو: کینیڈا میں سڑک حادثے میں ایک بھارتی طالب علم کی موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے طالب علم کی شناخت کارتک سینی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارتک سینی اپنی سائیکل کے ساتھ سڑک کراس کر رہا تھا کی اسی وقت ایک ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ Indian student in Canada Dies
پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ واقعہ یونگ اسٹریٹ اور سینٹ کلیئر ایونیو کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچے ڈاکٹروں نے کارتک سینی کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے کہا کی ٹریفک سروسز کے ارکان کی طرف سے تحقیقات جاری ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق حادثہ بدھ کی شام 4.30 بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائیکل سوار کی موت ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ہوئی تھی۔ ٹکر کے بعد سائیکل سوار اپنی سائیکل سمیت کئی کلومیٹر تک ٹرک کے ساتھ گھسیٹتا رہا۔