میلبورن: 2021 میں آسٹریلیا میں ایک 21 سالہ بھارتی طالب علم کو قتل کر دیا گیا تھا۔ نئے انکشافات کے مطابق اسے اس کے سابق بوائے فرینڈ نے انتقام میں تار سے باندھ کر زندہ دفن کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 23 سالہ طارک جوت سنگھ نے 2021 میں نارتھ پلمپٹن میں کام کی جگہ سے طالبہ جیسمین کور کا پیچھا کیا اور اسے فلینڈرز رینجز میں اغوا کر لیا جہاں اسے قتل کر کے ایک قبر میں دفن کر دیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ کے مطابق، تارک جوت، جس نے رواں سال فروری میں قتل کا اعتراف کیا تھا، جیسمین کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
اے بی سی نیوز کے مطابق بدھ کے روز جنوبی آسٹریلیا کی سپریم کورٹ میں سزا سناتے وقت پراسیکیوٹر کارمین میٹیو ایس سی نے کہا کہ جیسمین کو ظلم برداشت کرنے پر مجبور کیا گیا جب سنگھ نے اسے 5 مارچ 2021 کو اس کے کام کی جگہ سے اغوا کر لیا۔ عدالت نے سنا کہ نرسنگ کی طالبہ، طارک جوت کی جانب سے اغوا کیے جانے کے بعد غیر معمولی ظلم کا شکار ہوئی۔ اسے ٹیپ اور تاروں سے باندھا گیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہوش میں رہتے ہوئے زندہ دفن کر دیا گیا۔ طارک جوت کے جرم کی تفصیلات بتاتے ہوئے میٹیو نے عدالت کو بتایا کہ اسے جیسمین کی گردن پر زخم بھی ملے ہیں، لیکن وہ اس کی موت کی وجہ نہیں تھے۔