اردو

urdu

ETV Bharat / international

IPU Conference in Rwanda بھارتی پارلیمانی وفد کی آئی پی یو کانفرنس میں شرکت - ہندوستانی پارلیمانی وفد کا روانڈا دورہ

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کی قیادت میں بھارتی پارلیمانی وفد 11 سے 15 اکتوبر تک روانڈا میں منعقد ہونے والی بین پارلیمانی یونین کی 145ویں کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ Indian Parliamentary Delegation Visit Rwanda

بھارتی پارلیمانی وفد کی آئی پی یو کانفرنس میں شرکت
بھارتی پارلیمانی وفد کی آئی پی یو کانفرنس میں شرکت

By

Published : Oct 10, 2022, 4:33 PM IST

نئی دہلی:راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کی قیادت میں ایک چھ رکنی بھارتی پارلیمانی وفد 11 سے 15 اکتوبر ۔ 2022 تک روانڈا کے کیگالی میں منعقد ہونے والی بین پارلیمانی یونین کی 145ویں کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ اس وفد میں لوک سبھا کے رکن وشنو دیال رام لوک سبھا رکن کے دیا کماری، راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سسمبت پاترا، لوک سبھا کی رکن محترمہ اپراجیتا سارنگی اور راجیہ سبھا کے ممبر کارتیکیہ شرما شامل ہیں ۔ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی۔ مودی بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ڈائریکٹر لوک سبھا سکریٹریٹ ایل۔ وی رمنا اس پارلیمانی وفد کے سکریٹری ہیں۔ Inter Parliamentary Union Conference in Rwanda

مذکورہ کانفرنس کے دوران "صنفی مساوات اور ایک زیادہ بااختیار اور پرامن دنیا کے لیے تبدیلی کے علمبردار کے طور پر خواتین کے لیے حساس پارلیمنٹ" کے موضوع پر ایک عمومی بحث کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئی پی یو کی چار مستقل کمیٹیاں اپنی میٹنگوں میں مختلف ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کریں گی۔ ویمنز پارلیمنٹرین فورم، یوتھ پارلیمنٹیرین فورم اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے والی کمیٹی بھی اجلاس منعقد کرے گی۔ ہندوستانی پارلیمانی وفد کے اراکین بین پارلیمانی ایسوسی ایشن کے ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل اسوسی ایشن آف سکریٹری جنرل آف پارلیمنٹ ( اے ایس جی پی ) کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: UNGA Meeting وزیر خارجہ جے شنکر یو این جی اے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے

بھارتی وفد 11 اکتوبر 2022 کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے رابطہ اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔ اس کانفرنس کے دوران جمہوریت اور انسانی حقوق کی تیسری مستقل کمیٹی کی قرارداد منظور کی جائے گی۔ کانفرنس کے اختتام پر عمومی بحث کے موضوع پر ایک اعلانیہ جاری کیا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details