فیصل آباد (پاکستان): 1947 میں تقسیم ہند کے دوران علیحدہ ہونے والے دو سکھ بھائی 75 برس بعد جب پہلی مرتبہ کرتار پور راہداری ملے تو ان کے آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل پڑے۔ بھارتی سکھ سیکا کی عمر صرف چھ ماہ تھی جب وہ اپنے بڑے بھائی صادق خان سے بچھڑ گئے تھے۔Indian Pakistani Siblings Reunite اس برس تقسیم کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، جس کے دوران فرقہ وارانہ خونریزی میں ممکنہ طور پر 10 لاکھ سے زیادہ لوگ مارے گئے اور سیکا جیسے ہزاروں خاندان اس خونریزی کی زد میں آئے۔ اس کے بعد دو آزاد قومیں -- پاکستان اور بھارت -- وجود میں آئیں۔
سیکا کے والد اور بہن کو فرقہ وارانہ قتل عام میں قتل کر دیا گیا تھا، لیکن صادق، جو اس وقت صرف 10 سال کا تھا، پاکستان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سیکا نے بھارت کے مغربی ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈا میں رہائش پذیر ہے، انھوں نے کہا، "میری ماں تقسیم کے وقت تشدد کے صدمے کو برداشت نہ کر سکی اور دریا میں چھلانگ لگا کر خود کو ہلاک کر لیا، مجھے گاؤں والوں اور کچھ رشتہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جنہوں نے میری پرورش کی۔
بچپن سے ہی سیکا اپنے بھائی کے بارے میں جاننے کے لیے تڑپ رہے تھے، لیکن پڑوس کے ایک ڈاکٹر نے تین برس قبل ان کی مدد کی پیشکش کی اور متعدد فون کالز اور پاکستانی یوٹیوبر ناصر ڈھلون کی مدد کے بعد، سیکا اپنے بڑے بھائی صادق کے ساتھ دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوئے۔