اردو

urdu

Ohio Road Accident امریکہ میں سڑک حادثے میں ہند نژاد شخص کی موت

By

Published : Jun 2, 2023, 1:20 PM IST

امریکی ریاست اوہائیو میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ سڑک حادثے میں بھارتی نژاد شخص کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام ہتیش بھائی پٹیل ہے۔ Indian origin man died in Ohio

امریکہ میں سڑک حادثے میں ہند نژاد شخص کی موت
امریکہ میں سڑک حادثے میں ہند نژاد شخص کی موت

نیویارک:امریکی ریاست اوہائیو کی ہورون کاؤنٹی میں درخت سے گاڑی ٹکرا جانے سے ایک ہند نژاد شخص کی موت ہو گئی۔ اوہائیو اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول کی نارواک پوسٹ نے بتایا ہے کہ ہند نژاد ملن ہتیش بھائی پٹیل، اجپٹ روڈ کے شمال میں روٹ 61 پر 30 مئی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:39 بجے ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ ملن سفید 2014 ٹویوٹا کیمری چلا رہا تھا۔ وہ سڑک کے دائیں جانب گاڑی چلا رہےتھے جب اس کی گاڑی ٹریفک سائن اور درخت سے ٹکرا گئی۔ اس نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی اور گاڑی میں پھنس جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گاڑی شراب کے نشے میں چلا رہے تھے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اپریل ماہ میں کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ایک بھارتی نژاد پولیس افسر کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ ہرویندر سنگھ دھامی (32) جو ایڈمنٹن کے مشرقی علاقے میں شکایت ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے، سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا کہ ایمرجنسی سروسز اور راہگیروں نے موقع پر ہی شدید زخمی دھامی کا علاج کیا تاہم ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ وہیں اپریل میں ہی سری لنکا میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی نژاد 67 سالہ آسٹریلوی شہری کی موت ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکا میں ایک کار چٹان سے گر گئی۔ حادثے میں خاتون کی موت ہو گئی اور اس کی بیٹی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details