دبئی: اگر آپ کے اکاؤنٹ میں غلطی سے رقم آگئی ہے اور آپ نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے تو آپ کو پریشانی ہو سکتی ہے۔ کیونکہ دبئی کی عدالت نے ایک بھارتی شخص کو اپنے اکاؤنٹ میں غلطی سے جمع کرائے گئے 1.2 کروڑ روپے واپس نہ کرنے پر ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق، دبئی کی فوجداری عدالت نے اس شخص کو اتنی ہی رقم کا جرمانہ ادا کرنے اور سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔Indian jailed in Dubai
نام ظاہر نہ کرنے والے بھارتی شخص نے عدالت کو بتایا کہ اسے رقم منتقلی کا نوٹیفکیشن موصول ہوا تھا لیکن یہ نہیں معلوم کہ رقم کہاں سے آئی۔ اس نے کہا کہ اس رقم سے میں نے اپنا کرایہ اور خرچہ ادا کیا۔ ایک کمپنی نے مجھ سے رقم واپس کرنے کو کہا، لیکن میں نے انکار کر دیا، کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ رقم اس کی ہے یا نہیں۔