اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israeli Police Order بھارتی فرم نے اسرائیلی پولیس کا آرڈر لینے سے انکار کر دیا - اسرائیلی کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات منقطع

غزہ میں ایک اسپتال پر بمباری کے خلاف ملبوسات کی ایک بھارتی کمپنی نے احتجاجاً اسرائیلی کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ یہ فرم گزشتہ کئی برسوں سے اسرائیلی پولیس کو سالانہ تقریباً ایک لاکھ یونیفارم فراہم کر رہی ہے۔ Al-Ahli Arab hospital,maryan apparel, israeli police uniforms

Indian firm refuses to take orders from Israeli police after attack on hospital in Gaza
Indian firm refuses to take orders from Israeli police after attack on hospital in Gaza

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 11:20 AM IST

ترواننت پورم: اسرائیلی حکومت کو 2015 سے پولیس یونیفارم فراہم کر رہی کیرلہ کے کنور کے مضافات میں واقع ملبوسات بنانے والی ایک کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ خطے میں امن بحال ہونے تک اسرائیل سے نئے آرڈر نہیں لیے جائیں گے۔ میرین اپیرل کے منیجنگ ڈائریکٹر تھامس اولیکل نے کہا کہ "ہم نے یہ فیصلہ حالیہ واقعات کی روشنی میں کیا ہے، خاص طور پر اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد، جس میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ، کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسرائیلی پولیس یونیفارم کی تیاری کے لیے کوئی نیا آرڈر نہیں لیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اولیکل نے کہا کہ فرم اسرائیلی پولیس فورس کے لیے اب تک لیے گئے تمام آرڈر کو پورا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد امن بحال ہو جائے گا۔ کیرلہ کے وزیر صنعت اور سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر پی راجیو نے ملبوسات کی فرم کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرم کو اس کے اخلاقی موقف کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے گا۔

اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ کیرلہ اور اسرائیلی حکومتوں کے نظریات کے باوجود کیرلہ کی ایک فرم نے اسرائیلی پولیس فورس کے ساتھ اپنا کاروباری معاہدہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس فرم کا ہیڈکوارٹر ممبئی میں ہے۔ جس کی فیکٹری کیرلہ کے کنور میں واقع کوتھوپرامبا میں ہے۔ یہ فرم مختلف ممالک میں مختلف ایجنسیوں کو یونیفارم فراہم کر رہی ہے۔ یہ فرم گزشتہ کئی سالوں سے اسرائیلی پولیس کو سالانہ تقریباً ایک لاکھ یونیفارم فراہم کر رہی ہے۔ اسے اس سال بھی آرڈر ملا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فرم میں 1500 لوگ کام کرتے ہیں جن میں سے 95 فیصد افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی دنیا بھر میں صرف مذمت، اسرائیل کے خلاف ایکشن کیوں نہیں؟

واضح رہے اسرائیلی فضائیہ کی غزہ کے الاحلی عرب اسپتال پر کی گئی بمباری میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں اسپتال میں پناہ لئے ہوئے کئی معصوم بچے اور خواتین بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ حالانکہ اسرائیل اس حملے سے پلہ جھاڑ رہا ہے لیکن حماس نے سمیت کئی مسلم ممالک نے اس حملے کے لئے سیدھے طور پر اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details