امریکہ کے انڈیانا میں 20 سالہ بھارتی نوجوان ورون منیش کو پرڈیو یونیورسٹی کے کیمپس میں قتل کردیا گیا۔ منیش پرڈیو یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیش کے قتل کا الزام اس کے ہی 22 سالہ جنوبی کوریائی روم میٹ پر ہے۔ جس کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ کو انڈیانا پولیس نے قتل کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ طالب علم کی موت نے بہت سے جواب طلب سوالات چھوڑے ہیں کیونکہ پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ حملے کا مقصد نوجوان کو قتل کرنا تھا۔Indian American student killed
اطلاعات کے مطابق ورون کی لاش کیمپس کے ایک ہال سے ملی۔ رپورٹ کے مطابق ورون جنوبی کوریائی نوجوان جی من جمی شا کے ساتھ کمرہ شیئر کرتا تھا۔ اس نے ہی بدھ کی رات 12:45 بجے فون پر قتل کی اطلاع دی تھی۔ پولیس چیف لیسلی وائٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں کیس کی مکمل تفصیلات بتائیں۔ ورون یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کا طالب علم تھا۔ پولیس کو اس کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات ملے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورون کی موت تکلیف دہ زخموں سے ہوئی۔