اردو

urdu

ETV Bharat / international

راماسوامی ریپبلکن صدر کی ریس سے باہر، ٹرمپ کی حمایت کا کیا اعلان - ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

Ramaswamy on presidential elections بھارتی نثراد امریکی تاجر کے بیٹے راماسوامی اب امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ریپبلکن امیدواری کے لیے ہوئے کاکس میں راما سوامی چوتھے نمبر پر رہے۔ جس کے بعد راما سوامی نے ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 11:30 AM IST

ڈیس موئنز،امریکہ: بھارتی نژاد وویک راماسوامی نے امریکی صدر کے عہدے کے لیے اپنا دعویٰ ترک کر دیا ہے۔ راماسوامی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے کی بات کہی ہے۔ 15 جنوری کو، ریپبلکن پارٹی کی امیدواری کے لیے پہلے کاکس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ کاکس آئیووا میں منعقد ہوا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے جیت لیا۔ جس کے بعد وویک راماسوامی نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

وویک راماسوامی کے اس سال امریکی صدارتی انتخاب سے دستبردار ہونے کے بعد اب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ صرف نکی ہیلی اور رون ڈی سینٹیس ہی اس دوڑ میں باقی رہ گئے ہیں۔ وویک راماسوامی ان تینوں سے پیچھے تھے اور اب آئیووا کاکس کے نتائج میں پیچھے رہنے کے بعد وویک راماسوامی نے اپنی امیدواری واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ فروری 2023 میں اپنی امیدواری کا اعلان کرنے کے بعد، وویک راماسوامی نے ریپبلکن ووٹروں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔ اس سے قبل وویک راماسوامی امریکی سیاسی منظر نامے میں ایک نامعلوم چہرہ تھے۔

راماسوامی نے امریکی عوام کے سامنے امیگریشن پر اپنے مضبوط خیالات رکھتے ہوئے، امریکہ فرسٹ پالیسی کو بڑی مضبوطی کے ساتھ پیش کیا تھا جس کی وجہ سے تھوڑے ہی عرصے میں وہ ووٹروں میں بہت مقبول ہو گئے۔ تاہم اب راماسوامی صدارت کی دوڑ میں بری طرح پچھڑ گئے تھے۔ راماسوامی آئیووا کاکس میں بھی چوتھے نمبر پر رہے اور انہیں صرف 7.7 فیصد ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:تیسری عالمی جنگ سے بچنا ایک اہم قومی مقصد: وویک راما سوامی

راماسوامی کے والدین کا تعلق بھارت کے کیرالہ سے ہے، جو امریکہ میں آباد ہوئے تھے۔ وویک راماسوامی امریکی ارب پتی تاجر اور ایک بائیوٹیک کمپنی کے سربراہ ہیں۔ راماسوامی کی پیدائش امریکہ کی ریاست اوہائیو میں ہوئی۔ انتخابی مہم کی شروعات میں وویک راماسوامی نے خود کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے بھی راما سوامی کی حمایت کی تھی۔ تاہم بات وہاں بگڑ گئی جب راما سوامی انتخابی مہم کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کئی پوسٹ شیئر کیے، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضگی کی وجہ بن گئی۔ اس کے بعد ٹرمپ نے بھی راماسوامی کے خلاف کئی بیان دیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details