کولمبو: جزیرے کے ملک کی سب سے با اثر بائیں بازو کی جماعت جنتا ویمکتی پیرامونا (جے وی پی) کے رہنما نے بدھ کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ اگر بھارتی حکومت سری لنکا کو مالی امداد فراہم نہ کرتی تو ملک مزید معاشی مشکلات میں پڑ جاتا۔JVP Leader On Sri Lanka
ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے جے وی پی لیڈر انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ چھ ماہ میں 3.8 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چار سالوں میں صرف 2.9 بلین ڈالر فراہم کیے ہیں۔
بھارتی مدد کی تعریف کرتے ہوئے ڈسانائیکے کے حوالے سے دی آئی لینڈ اخبار نے کہاکہ "ہندوستان نے ایسے وقت میں ملک کی مدد کی جب سری لنکا کی حکومت لوگوں کی بنیادی ضروریات بھی پوری کرنے سے قاصر تھی۔"