ریاض:بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو کہا کہ باہمی تعاون مشترکہ ترقی، خوشحالی، استحکام، سلامتی اور ترقی کا ضامن ہوتا ہے، جے شنکر سعودی عرب کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تین روزہ دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچے تھے۔ Jaishankar in Saudi Arab
بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے ایسے وقت جب دنیا مسائل سے دوچار ہے بھارت سعودی اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاون مشترکہ ترقی، خوشحالی، استحکام، سلامتی اور ترقی کا وعدہ کرتا ہے۔ جے شنکر سعودی عرب کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تین روزہ دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچے تھے۔
وزیر خارجہ کے طور پر جے شنکر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران، جے شنکر نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل کے ساتھ، بھارت سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے فریم ورک کے تحت قائم کی گئی سیاسی، سلامتی، سماجی اور ثقافتی تعاون (PSSC) کی کمیٹی کی پہلی وزارتی میٹنگ کی صدارت کی۔ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان صدیوں پرانے معاشی اور سماجی و ثقافتی رشتوں کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔