نئی دہلی: بھارت نے بحر ہند کے علاقے کی سلامتی میں مزید تعاون کرنے کے اقدام کے طور پر پیر کو سری لنکا کو ایک ڈورنیئر میری ٹائم سیکورٹی سرویلنس ایئر کرافٹ تحفہ میں دیا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، یہ ڈورنیئر میری ٹائم جاسوس ایئر کرافٹ کٹونائیکے میں ایئر فورس بیس پر منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں پہنچایا گیا۔ India hands over Dornier Aircraft to Sri Lanka
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ ملک کی میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط کرے گا۔ سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ کے اہلکار، جنہوں نے تقریباً چار ماہ تک ہندوستان میں تربیت حاصل کی ہے، طیارے کو آپریٹ کریں گے اور انہیں اپنے ہندوستانی ہم منصبوں سے آپریشنل سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔