واشنگٹن:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ '19 دسمبر سے 15 جنوری تک کے درمیان کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر53000 ہوگئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 28 دنوں میں دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ کیسز اور تقریباً 53 ہزار نئی اموات درج کی گئیں۔ بیان کے مطابق 9 سے 15 جنوری کے درمیان 13 ہزار سے زائد اموات اور 20 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز درج ہوئے۔ 15 جنوری تک دنیا میں کورونا وائرس کے 6620 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز تھے اور 60 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادانوم گیبریئس کے مطابق چین میں 8 دسمبر سے 12 جنوری کے درمیان تقریباً 60,000 افراد کی کووِڈ وبا کے نتیجے میں موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ 19 کے حوالے سے بھی معلومات طلب کی گئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈائریکٹر وزیر ما شیاؤوی سے ملک میں COVID-19 کی صورتحال کے بارے میں بھی بات کی۔ ادانوم گیبریئس نے کہا، "میں تفصیلی معلومات جاری کرنے کی تعریف کرتا ہوں، اس کے علاوہ جس رپورٹ کی ہم درخواست کر رہے ہیں وہ ہمیں شیئر کیا جانا چاہیے۔ اور کورونا وائرس کی اصل وجہ کو سمجھنے کے لیے مزید ہم سے رابطہ رکھیں اور تعاون کریں۔"چینی حکام نے ڈبلیو ایچ او کو معلومات فراہم کرنے کے بعد، ایک پریس کانفرنس میں متعدد موضوعات پر بات کی، جن میں آؤٹ پیشنٹ کلینک، ہسپتال میں داخل ہونا، ہنگامی علاج اور اہم دیکھ بھال کی ضرورت والے مریض، اور COVID-19 انفیکشن سے متعلق ہسپتال میں ہونے والی اموات شامل ہیں۔