اردو

urdu

ETV Bharat / international

UN Office in Spain اسپین میں یو این او سی ٹی کے نئے اقوام متحدہ کے دفتر کا افتتاح

اسپین کے میڈرڈ میں اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل ولادیمیر وورونکوف نے یو این او سی ٹی کے ایک نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ Inauguration of new UN Office of UNOCT

اسپین میں یو این او سی ٹی کے نئے اقوام متحدہ کے دفتر کا افتتاح
اسپین میں یو این او سی ٹی کے نئے اقوام متحدہ کے دفتر کا افتتاح

By

Published : Jun 7, 2023, 12:15 PM IST

میڈرڈ: اسپین کے وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے مارلاسکا، وزیر خارجہ جوز مینوئل البریس اور اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر (یو این او سی ٹی) کے انڈر سکریٹری جنرل ولادیمیر وورونکوف نے میڈرڈ میں یو این او سی ٹی کے ایک نئے دفتر کا افتتاح کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرنانڈو گرانڈے مارلاسکا، جوز مینوئل البریس اور ولادیمیر وورونکوف، انڈر سکریٹری جنرل اقوام متحدہ (یو این) نے آج میڈرڈ میں یو این او سی ٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا دفتر دنیا بھر کے ممالک کو تکنیکی مدد اور صلاحیت سازی کے پروجیکٹوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گا، خاص طور پر اہم انفراسٹرکچر اور عوامی مقامات سمیت کمزوروں کے تحفظ، انتہا پسندی کا مقابلہ، انسانی حقوق کو فروغ دینے اور تحفظ فراہم کرنے اور دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کرے گا۔

گرانڈے مارلاسکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے متاثرین کے تحفظ اور دیکھ ریکھ کے لیے اسپین کے پختہ اور ناقابل تردید عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وورونکوف نے یو این او سی ٹی کی حمایت کرنے پر میڈرڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، جس میں یو این او سی ٹی میڈرڈ کا دفتر فعال طور پر تعاون کرے گا۔ وورونکوف نے یو این او سی ٹی کی حمایت کے لیے اسپین کا شکریہ ادا کیا اور "بین الاقوامی انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details