اردو

urdu

ETV Bharat / international

46 Immigrants were Found Dead in US State of Texas: امریکی ریاست ٹیکساس میں 46 تارکین وطن ٹریکٹر ٹریلر سے مردہ پائے گئے - امریکی ریاست ٹیکساس میں 46 تارکین وطن ٹریکٹر ٹریلر سے مردہ پائے گئے

ٹیکساس سٹی کونسل کی سربراہ ایڈرینا روچا گارسیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد تارکین وطن تھے۔ 46 Immigrants were Found Dead in US State of Texas

International News
International News

By

Published : Jun 28, 2022, 2:28 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر سینٹ انٹونیو میں ایک ٹریکٹر ٹریلر میں کم از کم 46 افراد کی لاشیں پائی گئی ہیں۔ سٹی کونسل کی سربراہ ایڈرینا روچا گارسیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد تارکین وطن تھے۔ سی این این نے سینٹ انٹونیو پولیس چیف بل میک مینس کے حوالے سے بتایا کہ افسران کو شام 6 بجے سے ٹھیک پہلے اس وقت مطلع کیا گیا جب جائے وقوعہ کے قریب ایک عمارت سے ایک کارکن کی مدد کے لیے چیخنے کی آواز آئی۔

دراصل اس مزدور کی نظر اس ٹریکٹر ٹریلر پر پڑی جس کے دروازے آدھے کھلے تھے اور اندر انسانی لاشیں پڑی تھیں۔ سینٹ انٹونیو کے فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ چارلس ہڈ نے کہا کہ 12 بالغوں اور چار بچوں سمیت کل 16 افراد کو قریبی طبی مرکز میں لے جایا گیا ہے۔ زیادہ تر زندہ بچ جانے والے تھکن، بے چینی اور بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔

مسٹر ہڈ نے کہا کہ ٹریکٹر ٹریلر کے اندر نہ تو ایئر کنڈیشنر کام کر رہا تھا اور نہ ہی اندر ٹھنڈے پانی کا کوئی انتظام تھا۔ دریں اثنا، تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جن کے بارے میں مسٹر میک مینس نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق تھا۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details