پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں بی جے پی کے نکالے گئے لیڈروں کے تبصرے کا معاملہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ اب ملائیشیا بھی ان کے متنازع بیان کی مذمت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ملائیشیا نے اس معاملے پر احتجاجی نوٹ سونپنے کے لئے ہندوستانی ہائی کمشنر بی این ریڈی کو طلب کیا ہے۔
Malaysia Condemns Derogatory Remarks Against Prophet Muhammad
وزارت خارجہ (وسم پترا) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے ہائی کمشنر کو دوپہر میں طلب کیا ہے تاکہ اس پر ملک کے اعتراضات سے انہیں آگاہ کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے، "ملائیشیا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر اپنی پارٹی کے لیڈروں کو معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔"