پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد ان پر درجنوں کیسز کیے گئے جس میں انھیں پیشگی ضمانت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔ جہاں سے انھیں پیشگی ضمانت تو دی جاتی رہی لیکن اب انھیں عدالت میں بذات خود پیش ہونے کے لیے بھی کہا گیا۔ چنانچہ آج سابق وزیراعظم کو چار مختلف کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد کی مختلف عدالت میں پیش ہونا تھا۔
آج صبح عمران خان پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوئے اور ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کارکنان کا زبردست ہجوم ہے۔ سب سے پہلے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جہاں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اس کے بعد اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان پیش ہوئے جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کر لی گئی۔