اردو

urdu

ETV Bharat / international

PTI Workers Protest عمران خان کے حامیوں کا کور کمانڈر لاہور کے گھر کے باہر دھرنہ - پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدالت میں پیشی کے دوران پاک رینجرز نے گرفتار کر لیا۔ اس گرفتاری کے بعد عمران کے حامیوں نے کور کمناڈر کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 9, 2023, 7:16 PM IST

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے کور کمانڈر لاہور کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس مظاہرے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ جن میں کچھ لوگوں کو مبینہ طور پر کور کمانڈر لاہور کے گھر باہر دھرنہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں کیا ہو رہا ہے، کسی کو پتہ ہے؟ بظاہر کور کمانڈر ہاؤس کا دروازہ کھلا تھا اور گیٹ پر کوئی تالا نہیں تھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پی ٹی آئی کے کارکن کور کمانڈر کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں نظر آ رہے ہیں۔

وہیں اسلام آباد پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کئی مقامات سے توڑ پھوڑ اور آگزنی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے تھے۔ تبھی پاکستان ریجرز نے عمران خان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

ABOUT THE AUTHOR

...view details