اردو

urdu

ETV Bharat / international

Political Crisis in Pakistan: عمران خان نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے لیے تجویز دی - پاکستان میں سیاسی بحران

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔ Political Crisis in Pakistan

former CJP Gulzar Ahmed
سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمد

By

Published : Apr 4, 2022, 5:53 PM IST

وزیراعظم عمران خان نے پیر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو نگراں وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔ یہ اعلان پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کیا، جن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے منظوری کے بعد کیا۔ عمران خان کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 'میں جسٹس (ر) گلزار احمد، سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کی تجویز پیش کرتا ہوں جس پر نگراں وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے لیے غور کیا جائے۔ 'Political Crisis in Pakistan

فواد چودھری کا ٹویٹ

اس سے قبل پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لیے عمران خان اور تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ کر تجاویز طلب کی ہے۔ لیکن اپوزیشن رہنما و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details