عوام کے سوالات کا براہِ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج کل جو پاکستان کی سیاسی صورتحال ہے اس سلسلے میں سوچا کہ میں آپ کے سامنے آکر آپ کے سوالات کا جواب دوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اور میری ٹیم نے اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اس لیے کیا گیا کہ ساڑھے تین سال سے اپوزیشن کہہ رہی تھی کہ حکومت نااہل ہے، یہ عوام میں جائیں گے تو عوام انہیں انڈے ماریں گے۔ لیکن اب جب اسمبلیاں تحلیل ہوگئی ہیں تو یہ اپوزیش والے سپریم کورٹ کیوں جارہے ہیں۔ Political Crisis in Pakistan
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو اپوزیشن سے سوال کیا کہ انہوں نے نئے انتخابات کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیوں کیا۔ عمران خان کا یہ بیان پیر کو عوام سے براہ راست سوال و جواب کے سیشن کے دوران سامنے آیا، جس میں انہوں نے انتخابات سے بھاگنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ جب انتخابات کا اعلان ہوا تو اپوزیشن سپریم کورٹ میں کیا کر رہی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو بتایا چاہتا ہوں یہ ایسا کیوں چاہتے ہیں، ان کی سب سے بڑی کوشش این آر او لینا ہے کیونکہ ان پر کرپشن کیسز ہیں اور یہ ضمانت پر ہیں اور باہر بھاگے ہوئے ہیں، ان کی ساری کوشش یہ ہے کہ اقتدار میں آئیں گے اپنے اوپر کیسز ختم کریں گے اور ’این آر او ٹو‘ لیں گے۔