پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں آج (جمعہ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ کورٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ کورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں 17 مئی تک ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس سمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ کمرہ عدالت نمبر 2 میں کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تشدد عمران کے کہنے پر ہوا۔ پاکستان میں ایمرجنسی جیسی صورتحال نہیں۔ حالات تین دن میں قابو میں ہوں گے۔ بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی اسلام آباد ہائی کورٹ کےحاطے سے گرفتاری کو "غلط اور غیر قانونی" قرار دیا ہے۔ وہیں ڈان نیوز ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ عمران کے وکلاء نے چار اضافی درخواستیں دائر کی ہیں جس میں آئی ایچ سی پر زور دیا گیا کہ وہ عمران کے خلاف تمام مقدمات کو اکٹھا کریں اور حکام کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دیں۔