اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان Former Prime Minister Imran Khan نے ملک میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کو ٹویٹر پر کہا کہ "ہم سب کو ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف اتوار کی رات 9 بجے سڑکوں پر نکلنا چاہیے۔ قیمتوں میں اضافے سے سماج کے تمام طبقات بالخصوص محنت کش طبقے، کسانوں اور اجرت پانے والے متاثر ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ سب کے لیے سنگین مسائل پیدا ہوں گے'' ۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے فراز چوہدری کا ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں عمران خان کی کال پر لوگوں کو پارٹی ہیڈ کوارٹر آنے کی دعوت دی گئی۔ فراز چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ "سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر تمام شہریوں کو اتوار کو رات 8 بجے پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر کچہری چوک آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ جہلم پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور عمران خان کی تقریر بڑی اسکرین پر لائیو دکھائی جائے گی۔