نیوارک: نیو جرسی کے ایک امام کو آج صبح طلوع ہونے سے پہلے مسجد کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ حکام فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش کررہی ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ انہیں ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ مسلم مخالف تعصب کی وجہ سے فائرنگ کی گئی ہو۔
ایسیکس کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر ٹیڈ سٹیفنز نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مسجد کے امام حسن شریف اپنی گاڑی میں تھے جب انہیں صبح 6 بجے کے قریب ریاست کے سب سے بڑے شہر نیوارک میں مسجد محمد کے قریب ایک سے زائد مرتبہ ان پر گولیاں چلائی گئیں۔ انہیں فورا قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن دوپہر میں ان کی ہلاکت ہوگئی۔
اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ "میں جانتا ہوں کہ ہم اپنی ریاست میں عالمی واقعات کی روشنی میں اور مسجد کے امام کے قتل کی خبر پر بہت سی کمیونٹیز کے ساتھ تعصب بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ تعصب میں اضافے کے ساتھ اس وقت نیو جرسی میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو خوف یا اضطراب محسوس کر رہے ہیں"۔