اردو

urdu

ETV Bharat / international

Terrorism Case Against Imran Khan سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا کیس ختم کرنے کا حکم - عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔terrorism case against Imran Khan

Imran Khan
سابق وزیراعظم عمران خان

By

Published : Sep 19, 2022, 4:45 PM IST

Updated : Sep 19, 2022, 7:50 PM IST

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو ان کے خلاف گزشتہ ماہ ایک ریلی کے دوران ایک خاتون جج کے خلاف متنازعہ ریمارکس کرنے کے مقدمے سے دہشت گردی کے الزامات کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ 20 اگست کو ایک ریلی کے دوران، خان نے اپنے ساتھی شہباز گل جنہیں بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کے ساتھ ناروا سلوک پر اعلیٰ پولیس حکام، الیکشن کمیشن اور سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی تھی۔terrorism case against Imran Khan

انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کے خلاف بھی کاروائی کرنے کو کہا تھا، جنہوں نے پولیس کی درخواست پر گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، اور خان نے کہا تھا کہ وہ خود کو تیار کریں کیونکہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تقریر کے چند گھنٹے بعد، خان پر ان کی ریلی میں پولیس، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan in Contempt Case توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) میں چیلنج کیا تھا جہاں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، بنچ نے حکم دیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 7 کے تحت الزامات کو ہٹانے کے بعد، اس کیس کی دیگر دفعات پر کارروائی متعلقہ فورم میں جاری رہے گی۔ انسداد دہشت گردی کے الزام سے بری ہونے بعد بھی عمران خان ابھی تک دیگر کیس سے باہر نہیں ہیں کیونکہ ہائی کورٹ بھی خاتون جج کے خلاف اسی ریمارکس کی بنیاد پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 19, 2022, 7:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details