برلن: اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار اسکاٹ ریٹر نے کہا ہے کہ روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھایا گیا تو دنیا کو ایٹمی جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار اسکاٹ ریٹر نے دنیا میں ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ شیلر تھنک ٹینک سے بات چیت کرتے ہوئے اسکاٹ ریٹر نے کہا کہ دنیا نے روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھایا تو اس کا نتیجہ ایٹمی جنگ کی صورت میں برآمد ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے جرمنی میں ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں روس کو یوکرین کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاہدے سے قبل روس کو مجبور کرنے کا نتیجہ الٹا نکل سکتا ہے اور اس سے روس کا ردعمل اور سخت ہو جائے گا۔ مغربی ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کے زور پر روس کو مجبور کرنے کا عمل حالات کو مزید کشیدہ کر سکتا ہے جس سے ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔