اردو

urdu

ETV Bharat / international

Bangladesh Hindu Temple Vandalized بنگلہ دیش کے ہندو مندر میں توڑ پھوڑ

بنگلہ دیش کے جھنیداہ ضلع کے دوتیا گاؤں میں واقع ایک ہندو مندر میں نامعلوم شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ Bangladesh Hindu Temple Vandalized

بنگلہ دیش کی ہندو مندر میں توڑ پھوڑ
بنگلہ دیش کی ہندو مندر میں توڑ پھوڑ

By

Published : Oct 8, 2022, 10:56 AM IST

Updated : Oct 8, 2022, 11:11 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جھنیداہ ضلع کے دوتیا گاؤں میں واقع شیل کوپے مندر میں نامعلوم شرپسندوں کے ذریعہ مورتی کی توڑ پھوڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مندر کمیٹی کے صدر سوکمار کنڈا نے بتایا کہ جمعہ کی صبح مندر میں داخل ہونے پر مورتی کو ٹوٹی ہوئی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ زمینداری کے زمانے سے ٹیگور کے گھر کے کالی مندر کی پوجا کر رہے ہیں۔ Hindu temple attacked in Bangladesh

جمعرات کی رات کسی نے تالا توڑ کر مندر میں گھس کر مورتی کی توڑ پھوڑ کی۔ بعد ازاں مورتی کا سر مندر سے آدھا کلومیٹر دور سڑک پر پھینک دیا گیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) امت کمار برمن نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Temple Vandalized in Bangladesh: بنگلہ دیش میں اسکان رادھا کانتا مندر میں توڑ پھوڑ، تین افراد زخمی

یہ واقعہ بنگلہ دیش میں 10 روزہ سالانہ درگا پوجا کے تہواروں کے اختتام کے ایک دن بعد پیش آیا۔ کسی مندر میں توڑ پھوڑ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 17 مارچ 2022 کو ڈھاکہ میں رادھا کانتا جیو مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ کئی عقیدت مندو زخمی بھی ہوئے تھے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 8, 2022, 11:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details