اردو

urdu

ETV Bharat / international

Rohingya Genocide Case: آئی سی جے نے روہنگیا نسل کشی کیس پر میانمار کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) International Court of Justice نے گامبیا کی طرف سے دائر روہنگیا نسل کشی کیس Rohingya Genocide Case پر میانمار کے اعتراضات کو مسترد کر دیا جس کی وجہ سے فوج کے زیر اقتدار میانمار پر اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کی سماعت جاری رہے گی۔ تاہم کیس میں مکمل سماعت اور حتمی فیصلے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

ICJ rejects Myanmar challenge to Rohingya genocide case
آئی سی جے نے روہنگیا نسل کشی کیس پر میانمار کے اعتراضات کو مسترد کیا

By

Published : Jul 23, 2022, 4:21 PM IST

دی ہیگ: اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے جمعہ کے روز فیصلہ سنایا کہ فوج کے زیر اقتدار میانمار پر اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی Rohingya Genocide Case کا مقدمہ آگے بڑھ سکتا ہے۔ دی ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) International Court of Justice نے 2019 میں مغربی افریقی ملک گامبیا کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے پر میانمار کے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا۔ اس فیصلے نے میانمار کی اکثریتی بدھ مت روہنگیا کے خلاف 2017 کے خونی کریک ڈاؤن کے الزامات پر عدالت میں مکمل سماعت کی راہ ہموار کی ہے۔ آئی سی جے کے صدر نے کہا کہ عدالت نے محسوس کیا کہ جمہوریہ گامبیا کی طرف سے دائر درخواست پر غور کرنا اس کے دائرہ اختیار میں ہے اور یہ کہ درخواست قابل قبول ہے۔

میانمار کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے فروری میں دلیل دی تھی کہ اس مقدمے کو خارج کر دیا جانا چاہیے، کیونکہ عالمی عدالت صرف ممالک کے درمیان مقدمات کی سماعت کرتی ہے، جب کہ روہنگیا کا مقدمہ گامبیا نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے دائر کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گامبیا اس معاملے میں عدالت نہیں جا سکتا کیونکہ اس کا میانمار کے واقعات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے اور مقدمہ دائر ہونے سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان کوئی قانونی تنازعہ نہیں تھا۔

گامبیا کے وزیر انصاف داؤدا جالو نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ عدالت نے انصاف فراہم کیا ہے۔ فیصلہ پڑھ کر سنائے جانے کے دوران کئی درجن روہنگیا کارکنوں نے عدالت کے باہر مظاہرہ کیا۔ روہنگیا حامی مظاہرین کا ایک چھوٹا گروپ، بینرز اٹھائے ہوئے، فیصلے سے قبل، بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدر دفتر پیس پیلس کے باہر جمع ہوا۔ان بینرز پر لکھا تھا، 'روہنگیاؤں کو انصاف دلانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ نسل کشی سے بچ جانے والے روہنگیا مسلمان نسلوں تک انتظار نہیں کر سکتے۔

برمی روہنگیا آرگنائزیشن یو کے کے صدر تون کھن نے کہا، "یہ فیصلہ روہنگیا کے لیے اور برما کے تمام لوگوں کے لیے انصاف کے لیے ایک عظیم لمحہ ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ نسل کشی کے اس تاریخی مقدمے کی سماعت اب آخرکار سنجیدگی سے شروع ہو سکتی ہے۔" گامبیا نے نومبر 2019 میں مقدمہ دائر کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ میانمار کے سلوک نے 1948 کے اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں: روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست

آئی سی جے کو پہلے یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا ہیگ میں قائم عدالت کو (متعلقہ کیس میں) سننے کا دائرہ اختیار ہے اور کیا 2019 میں چھوٹے افریقی ملک گامبیا کی طرف سے دائر کیا جانے والا مقدمہ قابل سماعت ہے یا نہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے اس قتل عام کو 1948 کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ سال قبل یعنی 2017 میں فوجی آپریشن کے دوران لاکھوں اقلیتی روہنگیا جنوب مشرقی ایشیائی ملک سے فرار ہو گئے تھے، جو اپنے ساتھ قتل، عصمت دری اور آتش زنی کی افسوسناک رپورٹیں لے کر آئے تھے۔تقریباً 850,000 روہنگیا پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پڑے ہیں جبکہ مزید 600,000 روہنگیا میانمار کی جنوب مغربی ریاست راکھین میں مقیم ہیں۔

ریاست راکھین کے دارالحکومت سیٹوے کے قریب کیمپ میں رہنے والی ایک روہنگیا خاتون نے کہا: ’’یہ نہ صرف ہمارے (روہنگیا) بلکہ میانمار کے باقی لوگوں کے لیے بھی اچھا ہے جو میانمار کی فوج کے ہاتھوں تکلیف کا شکار ہیں۔ ایک روہنگیا نے اے ایف پی کو بتایا، "فوج اور ان کی بربریت اور ظلم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اور اس سے ہمیں اپنے مصائب کے بارے میں امید ملتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مارچ میں کہا تھا کہ روہنگیا کے خلاف میانمار کی فوج کا تشدد نسل کشی کے مترادف ہے۔ دی ہیگ میں قائم جنگی جرائم کے ٹریبونل کی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے بھی روہنگیا کے خلاف تشدد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details