اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hurricane Ian in Florida امریکا میں سمندری طوفان ایان سے تباہی - طاقتور سمندری طوفان ایان

سمندری طوفان ایان بدھ کی سہ پہر فلوریڈا کے مغربی ساحل سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرایا۔ شہر پر اس کا اثر چند گھنٹوں تک باقی رہا اور بعد میں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان کمزور پڑ گیا۔ Hurricane Ian in Florida

Hurricane Ian wreaked havoc in the United States
سمندری طوفان ایان نے امریکا میں تباہی مچائی

By

Published : Sep 29, 2022, 5:42 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کے جزیرہ نما فلوریڈا میں طاقتور سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طوفان ایان بدھ کی سہ پہر خطے سے ٹکرایا اور پلک جھپکتے ہی طاقتور طوفان نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ شہر پر اس کا اثر چند گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد میں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ کمزور پڑ گیا۔ Hurricane Ian in Florida

فلوریڈا کے ساحل پر سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ایک جہاز ڈوب گیا، امریکی کوسٹ گارڈ تارکین وطن کی تلاش کر رہا ہے۔ میامی سیکٹر کے بارڈر پیٹرول کے چیف پیٹرول ایجنٹ والٹر شلوسر نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ ایجنٹوں نے ایک تارکین وطن کے اسٹاک آئی لینڈ، منرو کاؤنٹی پر اترنے کا جواب دیا۔

شلوسر نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے جہاز ڈوبنے کے بعد چار کیوبا تارکین وطن تیر کر ساحل پر آگئے اور 23 افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ ایک ہی کشتی پر سوار تھے۔

نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) کے مطابق، یہ فلوریڈا جزیرہ نما میں تباہ کن طوفانی لہروں، ہواؤں اور سیلاب کا باعث بن رہا ہے۔ پاور آؤٹج کے مطابق، بدھ کی دوپہر تک، طوفان کی وجہ سے فلوریڈا میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے بدھ کی صبح کہا کہ سمندری طوفان ایان کا ریاست پر گہرا تباہ کن اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Hurricane Ian Update کیوبا میں سمندری طوفان کے باعث مکمل بلیک آؤٹ، 11 ملین افراد بجلی سے محروم

مرکز نے کہا کہ طوفان کا مرکز بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح وسطی فلوریڈا سے گزرنے کی توقع ہے۔ اس کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے تک مغربی بحر اوقیانوس کے اوپر سے نکلنے کی توقع ہے۔ سینٹر کے مطابق طوفان سے جمعہ کو شمال مشرقی فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولینا کے ساحلوں کے ساتھ تباہی متوقع ہے۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے ریاست کے رہائشیوں پر زور دیا کہ گھر سے نکلنے میں احتیاط برتیں کیونکہ شدید طوفان کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ہیں۔ پانی میں کھڑے ہونا یا گاڑی چلانا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنریٹر کو اپنے گھر سے 20 فٹ دور رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details