اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hurricane Ian ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان، بائیڈن - سمندری طوفان ایان پر جو بائیڈن نے کیا کہا

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 'ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ہو سکتا ہے۔ Joe Biden on Hurricane Ian

ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان، بائیڈن
ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان، بائیڈن

By

Published : Sep 30, 2022, 11:41 AM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 'ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ہو سکتا ہے۔ بائیڈن نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران ایان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آج بھی پوری ریاست میں گھوم رہا ہے اور یہ ایک خطرناک طوفان ہوسکتا ہے۔ Joe Biden Visit to Florida

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ ابھی تک اعداد و شمار واضح نہیں ہیں کہ جان و مال کا کتنا نقصان ہوسکتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Hurricane Ian in Florida امریکا میں سمندری طوفان ایان سے تباہی

واضح رہے کہ امریکہ کے جزیرہ نما فلوریڈا میں طاقتور سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طوفان ایان بدھ کی سہ پہر خطے سے ٹکرایا اور پلک جھپکتے ہی طاقتور طوفان نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details