اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 8:00 AM IST

Updated : Oct 19, 2023, 12:23 PM IST

ETV Bharat / international

Protest Against Israel امریکہ میں یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا

امریکہ کے دارالحکومت میں سینکڑوں یہودی مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ حالانکہ پولیس نے ان مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب، ایک اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل مخالف بیانات کے لیے معطل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ Hundreds of Jewish protesters were arrested in Washington, DC, Josh Paul Director of Political-Military Affairs, demonstrating against the, genocide of Palestinians

Protest Against Israel
Protest Against Israel

واشنگٹن:انسانی حقوق کی تنظیم جیوش وائس فار پیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں 'فلسطینیوں پر اسرائیل کے جاری ظلم' کے خلاف احتجاج کے دوران 500 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہاں، مظاہرین امریکی کانگریس کی عمارت کی لابی کے فرش پر بیٹھ گئے۔ مظاہرین ایک بڑا بینر لہرا رہے تھے جس پر لکھا گیا تھا کہ جنگ بندی کی جائے۔ گروپ نے کہا کہ "ہم نے کانگریس کو بند کر دیا تاکہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے جاری ظلم و ستم میں امریکی مداخلت کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔" یو ایس کیپیٹل پولیس کے مطابق روٹونڈا میں گرفتاریوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ جس طرح ہم غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمیں صہیونیت، نسل پرستی اور استعمار کے نظام کو ختم کرنے کے لیے بھی وہی کوشش کرنی چاہیے جو ہمیں اس لمحے تک لے آئے ہیں۔ امن اور سلامتی کا واحد راستہ سب کے لیے انصاف اور مساوات کو یقینی بنانا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں فلسطین اور اسرائیل کی حمایت و مخالفت میں مظاہرے

دوسری جانب جنگ مخالف موقف پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایتھکس پینل نے سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل مخالف بیانات کے لیے بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ اوفر کاسف کو معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ کاسف نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی حکومت پر غزہ میں ایک منصوبہ نافذ کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کا انہوں نے یورپ میں یہودیوں کے خلاف نازیوں کے 'فائنل سلیوشن' سے موازنہ کیا تھا۔ ایک اور موقع پر، انہوں نے حماس کے حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ "اسرائیل یہ تشدد چاہتا تھا"۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق، حداش کی نمائندگی کرنے والے کاسف، کو 45 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، کاسف نے انھیں معطل کیے جانے کے فیصلے کو "سیاسی اظہار کی آزادی کے تابوت میں ایک اور کیل" قرار دیا۔

وہیں،امریکہ کی اسرائیل کو فوجی مدد کی فراہمی کی مخالفت خود امریکی فوج میں شروع ہوگئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار جوش پال نے امریکہ کے ذریعہ اسرائیل کی فوجی مدد کی مخالفت میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جوش پال محکمہ خارجہ کے سیاسی-فوجی امور کے ڈائریکٹر تھے۔

اسرائیل کی 'خطرناک عسکری مدد' پر سینئر امریکی اہلکار کا استعفیٰ

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان پر ایک اوپن لیٹر لکھا ہے۔ جوش پال نے لکھا ہے کہ "مجھے ڈر ہے کہ ہم وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو ہم نے ان پچھلی دہائیوں میں کی ہیں اور میں طویل عرصے تک اس کا حصہ بننے سے انکار کرتا ہوں،"۔ پال امریکہ کے لیے ہتھیاروں کی منتقلی پر کام کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اب "ایک طرف زیادہ ہتھیار بھیجنے کی حمایت میں کام نہیں کر سکتے"۔ واضح رہے امریکہ اسرائیل کو سالانہ 3.8 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2023, 12:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details