اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hindus Protest in front of Zardari House: پاکستان میں ہندو برادری کا زرداری ہاؤس کے سامنے احتجاج - Abduction of Hindu Girl

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک ہندو لڑکی کو مبینہ طور پر ایک ہفتہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے اب دعویٰ کیا کہ ہندو لڑکی ایک مسلم لڑکے سے محبت کرنے کی وجہ سے بھاگ گئی تھی اور اس نے کراچی کی عدالت میں اس کے ساتھ شادی کا معاہدہ کیا تھا۔

Hindus protest in front of Zardari House against abduction of minority girl
پاکستان میں ہندو برادری کا زرداری ہاؤس کے سامنے احتجاج

By

Published : Jul 13, 2022, 7:15 PM IST

اسلام آباد:پاکستان میں ہندو برادری کے لوگوں نے نواب شاہ میں زرداری ہاؤس کے سامنے ہندو لڑکی کے مبینہ اغوا پر احتجاج کیا۔ Hindus Protest in front of Zardari House تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ لڑکی ایک مسلمان لڑکے کے ساتھ فرار ہوگئی تھی اور وہ مبینہ طور پر اس لڑکے سے محبت کرتی ہے اور اس نے کراچی کی ایک عدالت میں اس کے ساتھ نکاح کے لیے رابطہ کیا ہے۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور سابق صدر آصف علی زرداری سے معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا۔ چھ روز قبل قاضی احمد شہر انار محلہ سے ہندو لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ Abduction of Hindu Girl

نواب شاہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امیر سعود مگسی نے بتایا کہ لڑکی کا اغوا نہیں ہوا ہے اور میر محمد زونو گاؤں کے خلیل الرحمان زونو کے ساتھ فرار ہوگئی ہے، کراچی کی ایک عدالت میں اس سے نکاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ سندرمل کی شکایت پر دفعہ365- بی کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے بعد خلیل کے والد اصغر زونو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں خلیل اور اس کے والد اصغر کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hindu Girl Shot Dead in Pakistan: پاکستان کے سکھر میں ہندو لڑکی کا قتل

ایس ایس پی نے مبینہ طور پر کرینہ اور خلیل الرحمان زونو کا ایک نکاح نامہ شیئر کیا اور کہا کہ لڑکی کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب ہندو پنچایت کے نائب صدر لاجپت رائے نے ایس ایس پی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے لیکن مغوی لڑکی کو آزاد نہیں کر رہی ہے۔ ہندو برادری کے ایک وفد نے ایس ایس پی سے ملاقات کی، لیکن انہوں نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

ایک اور پنچایت لیڈر منومل نے کہا کہ اغوا شدہ لڑکی پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ ہے اور اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے اپیل کی کہ وہ لڑکی کی بازیابی میں ہندو برادری کی مدد کریں۔ مظاہرین جب زرداری ہاؤس کے قریب پہنچے تو پولیس نے انہیں سابق صدر کی رہائش گاہ کی طرف بڑھنے سے روک دیا۔ بعد ازاں لڑکی کو عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کرلیا گیا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details