کینبرا: میلبورن کے مِل پارک علاقے میں واقع بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر میں مبینہ طور پر بھارت مخالف شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی اور مندر کی دیواروں پر بھارت مخالف نعرے بھی لکھے گئے۔ آسٹریلیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا کہ میلبورن میں بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کی دیواروں پر بھارت مردہ باد کا نعرہ لکھا گیا۔ بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کی انتظامیہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس توڑ پھوڑ اور نفرت سے بھرے حملوں سے بہت افسردہ اور صدمے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے دعا گو ہیں اور انہوں نے حکام کو واقعے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔
ایک مقامی شخص جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کرتے ہوئے دی آسٹریلیا ٹوڈے کو بتایا کہ جمعرات کو جب وہ صبح مندر پہنچا تو اس نے مندر کی توڑ پھوڑ کی دیواروں کو دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ تمام دیواریں ہندوؤں کے خلاف خالصتانی نفرت کے گرافٹی سے رنگی ہوئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا، میں خالصتان کے حامیوں کی طرف سے پرامن ہندو برادری کے خلاف مذہبی نفرت کے کھلم کھلا مظاہرہ سے ناراض، خوفزدہ اور مایوس ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: