اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hillary Clinton as Professor ہیلری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں - پروفیسر ہیلری کلنٹن

2016 میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور سابق سیکریٹری خارجہ ہلیری کلنٹن،2023-2024 تعلیمی سال میں کولمبیا یونیورسٹی کا حصہ بنیں گی، جہاں وہ عالمی امور کا مضمون پڑھائیں گی۔ کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے کہا کہ ہلیری کلنٹن کی غیر معمولی ذہانت اور تجربات سے یونیورسٹی کو علمی اور تحقیقی مشن میں مدد ملے گی۔ Hillary Clinton as Professor

Hillary Clinton
ہیلری کلنٹن

By

Published : Jan 8, 2023, 6:10 PM IST

نیویارک: سابق امریکی وزیرر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن یکم فروری سے کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنشنل اینڈ پبلک افیئرز میں عالمی امور کا مضمون پڑھائیں گی۔ تعلیمی سال 2023-24 میں طلبہ نہ صرف ہیلری کلنٹن سے کلاس روم میں بات کر سکیں گے، بلکہ ملکی و غیر ملکی پالیسیوں پر ان کے بے مثال تجربے سے فائدہ بھی اٹھا سکیں گے۔Hillary Clinton as Professor

ہیلری کلنٹن کا ٹویٹ

یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر نے جمعرات کو ہیلری کلنٹن کی نئی ذمہ داری کا اعلان کیا، لی بولنگز خود 2009 سے 2013 تک بارک اوباما کے سیکریٹری آف اسٹیٹ تھے۔ انھوں نے کہا ’’وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور قابلیت کے ساتھ ساتھ زندگی کے منفرد تجربات کی بھی حامل ہیں، وہ یونیورسٹی کے تحقیقی اور تدریسی مشنوں کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت اور عوامی بھلائی کے حوالے سے بھی غیر معمولی کام کر سکتی ہیں۔‘‘

ہیلری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ اپنی شمولیت کو قابل فخر قرار دیا، انھوں نے کہا یہ یونیورسٹی امریکی اور عالمی پالیسی لیڈروں کی اگلی نسل تیار کرتی ہے، اور میں ان کوششوں میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔ یونیورسٹی نے 2022 میں کلنٹن کو ڈاکٹر آف لاز کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا تھا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ہیلری کلنٹن کی حمایت

ABOUT THE AUTHOR

...view details