پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخلوط تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے حجاب کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ طالبات اور خواتین اساتذہ مخلوط تعلیمی اداروں میں حجاب نہیں پہنتیں، اسی لیے حجاب کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اہم، سرکلر میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حجاب نہ پہننے والی طالبات اور اساتذہ کے خلاف کیسی کارروائی کی جائے گی۔
سرکلر جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ اداروں کے سربراہ اتھارٹی کی جانب سے پہلے جاری کیے گئے ڈریس کوڈ پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ اقدام اللہ اور اس کے پیغمبرﷺ کی تعلیمات کے عین مطابق کیا ہے، خواتین کو حجاب کرنے اور مردوں کو اپنی نظریں نیچی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جبری فیصلہ نہیں ہے، ہم نے یہ فیصلہ والدین اور اساتذہ سے مشاورت کی روشنی میں کیا ہے۔