کٹھمنڈو:نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب لاپتہ ہونے والا منانگ ایئر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ سرچ ٹیم کو لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر لکھو پی کے ولیج کونسل اور دودھ کنڈا میونسپلٹی-2 کی سرحد پر ملا، جسے عام طور پر لاماجورا ڈنڈا کہا جاتا ہے۔ کوشی پرانت پولس کے ڈی آئی جی راجیش ناتھ بستولا نے بتایا کہ گاؤں والوں نے پانچ لاشیں برآمد کی ہیں۔
پولیس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہاڑی کی چوٹی پر موجود درخت سے ٹکرا گیا ہے۔ بستولا نے کہا کہ برآمد ہونے والی لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ بتادیں کہ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت چھ افراد سوار تھے۔ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جنرل منیجر پرتاپ بابو تیواری کے مطابق ہیلی کاپٹر کا کال سائن 9N-AMV ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ٹیک آف کے 15 منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔
کھٹمنڈو پوسٹ اخبار نے نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے انفارمیشن آفیسر گیانیندرا بھول کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے سولوکھمبو کے سورکی سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے لیے صبح 9:45 بجے اڑان بھری تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل چھ افراد سوار تھے۔ ہمالین ٹائمز اخبار نے ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ اسے سینئر کیپٹن چیت گرونگ چلا رہے تھے۔
مزید پڑھیں:۔Army Helicopter Crashes اروناچل پردیش میں آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، دو پائلٹ ہلاک
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹویٹ کیا کہ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت کل چھ افراد سوار ہیں۔ الٹیچیوڈ ایئر کا ہیلی کاپٹر کھٹمنڈو سے تلاش اور بچاؤ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ جنوری 2023 میں نیپال میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا، جس میں 69 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ طیارہ نیپال کی یٹی ایئر لائنز کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے پوکھرا کی طرف جا رہا تھا۔ یہ حادثہ طیارہ پوکھرا ہوائی اڈے پر اترنے سے 10 سیکنڈ پہلے پیش آیا۔ حادثے میں طیارہ پوکھرا وادی سے سیٹی ندی کی گھاٹی میں گر گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے 69 مسافروں میں سے ایک کی شناخت نیرا چھنیال کے نام سے ہوئی جو نیپال کی لوک گلوکارہ تھیں۔