اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی کمانڈر کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد - جنرل حسین سلامی

Funeral of Mousavi: شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی کمانڈر کی تہران میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقعے پر ایران کے نیم فوجی یونٹ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے میجر جنرل موسوی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔

HEAD OF IRAN'S REVOLUTIONARY GUARD VOWS REVENGE FOR GENERAL SEYED RAZI MOUSAVI'S DEATH
HEAD OF IRAN'S REVOLUTIONARY GUARD VOWS REVENGE FOR GENERAL SEYED RAZI MOUSAVI'S DEATH

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 8:54 AM IST

تہران: شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کی امامت کی۔ ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔

شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کا جنازہ ی
شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کا جنازہ ی
شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ
  • ایران کے انقلابی گارڈ کے سربراہ نے جنرل کی موت کا بدلہ لینے کا عہد کیا:

ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے موسوی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہمارا بدلہ ہمیشہ کی طرح سخت ہو گا" انھوں نے اسرائیل کے وجود کو ختم کرنے کا عزم کیا۔ سلامی نے موسوی کو ایران کی ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا قریبی ساتھی بتایا۔ سلیمانی جنوری 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کا جنازہ ی

واضح رہے، ایران اور اسرائیل میں لفظی جنگ تلخ رہی ہے، اسرائیل شام میں ایران سے منسلک اہداف پر باقاعدگی سے حملے کر رہا ہے۔ غزہ میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے ایران اور اسرائیل میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام اور حماس، لبنان کی حزب اللہ اور یمن میں حوثی باغیوں جیسے علاقائی عسکریت پسند گروپوں کی حمایت کی وجہ سے اسرائیل ایران کو اپنا سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی

یہ بھی پڑھیں:حوثی ملیشیا نے ہزاروں یمنی باشندوں کواسرائیلی فوج سے لڑنے کیلئے بھرتی کرنا شروع کیا

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details