ہوائی: امریکہ کے ہوائی صوبے میں بڑے پیمانے پر جنگل میں تباہ کن آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 110 ہو گئی ہے۔ صوبائی گورنر جوش گرین نے کہا کہ یہ امریکی تاریخ میں جنگل میں آگ لگنے کاسب سےہولناک واقعہ ہے۔ گرین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ”110 لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔”ہم جنگل کی آگ پر قابو پانے اور لوگوں کو بچانے کے لیے تباہی والے مقامات پر اہم فورسز تعینات کر رہے ہیں۔“
گورنر نے ٹویٹ کیا کہ حکام نے بدھ تک تقریباً 910 لوگوں کو 369 کرائے کے کمروں میں پناہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہمارے پاس طویل مدتی کرائے کے لیے 700 پیشکشیں ہیں اور 13 کنبوں کو پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔“ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرن جین پیئرے نے بدھ کو کہا تھا کہ صدر جو بائیڈن اور جل بائیڈن خطے میں سب سے ہولناک جنگل کی آگ سے بچائے گئے لوگوں اور حکام سے ملنے کے لئے 21 اگست کو ماوئی کا دورہ کریں گے۔