اسلام آباد: پاکستان میں صوبہ پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے ہفتہ کے روز حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔Oath taking ceremony۔ حمزہ نے جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ ق (پی ایم ایل-ق) کے پرویز الٰہی کو حیران کن انداز میں شکست دے کر وزیراعلیٰ کے عہدے کا انتخاب جیت لیا تھا۔ حلف برداری کی تقریب پنجاب کے گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ Hamza Shahbaz takes Oath
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران نئے وزیراعلیٰ کے لیے ووٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کو 197 ووٹ حاصل ہوئے، جس کے ساتھ ہی وہ پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، جبکہ حریف امیدوار پرویز الہٰی کی جماعت مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی 371 ارکان پر مشتمل ہے، اور پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ New CM of Punjab Pakistan
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اسمبلی ووٹنگ کا عمل مکمل کرانے کے بعد کہا کہ ووٹنگ کی گنتی کرلی گئی ہے جس کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا جبکہ محمد حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کیے ہیں۔