اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج نے شام میں حماس کمانڈر حسن عکاشہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا - شام میں حماس کمانڈر ہلاک

Hamas Leader Killed اسرائیلی فوج نے شام میں حماس کے کمانڈر حسن عکاشہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق حسن عکاشہ اسرائیل کے خلاف حماس کے راکٹ حملوں کا انچارج تھا۔

Hamas commander Hassan Akasha killed in Syria: Israeli army
Hamas commander Hassan Akasha killed in Syria: Israeli army

By UNI (United News of India)

Published : Jan 9, 2024, 12:30 PM IST

Updated : Jan 9, 2024, 12:38 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فوج نے پیر کو شام میں حماس کے ایک کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حماس کے راکٹ حملوں کا انچارج تھا۔ فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "ہم نے (جنوبی) شام کے شہر بیت جان میں حسن عکاشہ کو ہلاک کیا۔" وہ حالیہ ہفتوں میں شام کی سرزمین سے اسرائیل کی طرف حماس کے راکٹ لانچ کے لئے ذمہ دار ایک اہم شخص تھا۔"
فوج نے ایک الگ بیان میں کہا کہ وہ "شامی سرزمین سے دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گی اور اس کی سرزمین سے ہونے والی تمام سرگرمیوں کے لئے شام کو ذمہ دار ٹھہرائے گی۔"
یہ ہلاکت اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مہلک تنازع کے درمیان ہوئی ہے، جو بنیادی طور پر حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلنکن نے غزہ کے بحران پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی

اس سے قبل پیر کے روز اسرائیل نے مبینہ طور پر لبنان میں حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے ایک سینئر کمانڈر وسام حسن تاویل کو ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم اسرائیل نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب، ایرانی نواز گروہوں نے شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ کیا ہے ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے فرات کے مغربی کنارے دیر الزور سے متصل میادین نامی قصبے میں ایرانی نواز عسکریت پسندوں نے دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر موجود امریکی فوج کے اڈے عمر پٹرول فیلڈ پر راکٹ حملہ کیا ہے البتہ اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکہ نے اس حملے کے بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

Last Updated : Jan 9, 2024, 12:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details