اردو

urdu

ETV Bharat / international

Palestine-Israel War فلسطین-اسرائیل جنگ میں کم از کم آٹھ فرانسیسی شہری ہلاک: وزارت - فرانس کے شہری جنگ میں ہلاک

اسرائیل میں بہت سے ممالک کے شہری پھنسے ہوئے ہیں جن میں کئی ممالک کے شہری ہلاکت کا شکار بھی ہوئے ہیں۔ جس پر کئی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Palestine Israel War
Palestine Israel War

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 2:17 PM IST

پیرس: اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید جنگ کے دوران کم از کم آٹھ فرانسیسی شہری اسرائیل میں مارے گئے ہیں اور 20 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے منگل کو یہ اطلاع دی وزارت نے کہا کہ "فرانس اپنے مزید چار شہریوں کی المناک موت پر سوگوار ہے۔ حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے حملوں میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 20 دیگر فرانسیسی شہریوں کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے جو اس وقت لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

منگل کو فرانسیسی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ اسرائیل میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے جمعرات کو ایئر فرانس کی طرف سے ایک چارٹرڈ پرواز بھیجی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل فلسطین جنگ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں دو طرفہ کاروائیوں کے باعث اب تک دیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت کے مطابق اسرائیل کی بمباری کے باعث چھ فلسطینی صحافی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ فلسطین اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر مختلف ممالک نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ دنیا بھر میں کہیں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اسرائیل کی حمایت میں ریلیاں اور احتجاج کیا جارہا ہے۔ بیشتر اسلامی ممالک نے فلسطین اسرائیل جنگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

یو این آئی مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details