ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nigeria Gunmen Attack نائجیریا میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے تین درجن سے زائد افراد ہلاک - نائجیریا میں مسلح افراد کا حملہ

نائجیریا کے گاؤں میں مسلح افراد کا حملہ اتوار کی دیر رات شروع ہوا اور پیر کی صبح تک جاری رہا، اس دوران مسلح افراد نے لوگوں کو گولیوں اور تیز دھار دار اسلحوں سے قتل بھی کیا اس کے علاوہ حملہ آوروں نے 100 گھروں کو نذر آتش بھی کر دیا۔ Nigeria Gunmen Attack

Etv Bharat
نائجیریا میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 5:39 PM IST

کڈونا: مغربی افریقی ملک نائجیریا کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے دھاوا بولتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمال مغربی نائجیریا کی کڈونا ریاست کے ایک گاؤں میں کیا گیا۔ Nigeria Gunmen Attack

جنوبی کڈونا پیپلز یونین کے ترجمان لوکا بنیات نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ اتوار کی رات دیر گئے شروع ہوا اور پیر کی صبح تک جاری رہا، اس دوران مسلح افراد نے لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا اور کچھ افراد کو تیز دھار اسلحوں سے قتل کیا گیا۔ اس ہولناک واقعے میں 12 افراد بچ گئے، جنھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حملہ آوروں نے 100 گھروں کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Nigeria Mosque Attack نائجیریا میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ

ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اس جگہ بہت سے دوستوں، ان کے والدین، چچاؤں، اور سرپرستوں کو کھو دیا، اگر آپ نیچے جائیں تو دو گلیوں میں آپ کو ہر طرف لاشیں ہیں لاشیں نظر آئیں گی۔ لوکا بنیات کے مطابق پیر سے 5 دنوں کے دوران جنوبی کڈونا میں بلا اشتعال حملوں میں مجموعی طور پر 46 افراد مارے جا چکے ہیں، کئی افراد لاپتہ ہیں۔ گاؤں والوں نے حملے شروع ہونے سے چند دن پہلے اجنبی چرواہوں کو علاقے کے قریب کیمپ لگاتے دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ مسلح افراد کے گروہوں نے حالیہ برسوں میں شمال مغربی نائجیریا میں سینکڑوں مقامی کمیونٹیز پر حملے کیے ہیں، دوسری طرف شمال مشرقی نائجیریا مذہبی عسکریت پسندوں کے حملوں کی زد پر بھی ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details